شعر و شاعری

التجاء بدرگاہِ ربّ کریم

Spread the love

طاہرہ زرتشت ناز ؔ

میرے آقا جو دن رات مصروف ہیں

دیں کی خدمت پہ ہر وقت معمور ہیں

فکر جن کو محمد کے پیغام کا

وقت جن کو نہیں کچھ بھی آرام کا

وقف تیرے لئے جن کے شام و سحر

لطف کی ہو سدا ان پہ تیری نظر

قوم و ملت کے غم سے ستائے ہوئے

بوجھ کاندھوں پہ سب کا اٹھائے ہوئے

منزلوں کی طرف ہیں رواں دیر سے

درد سینے میں سب کا چھپائے ہوئے

تیری الفت میں ہر دم وہ سر شار ہیں

تیرے دیں کے جفا کش وہ سالار ہیں

تُو تو شافی ہے قادر ہے مختار ہے

ہم تو کمزور ہیں سخت لاچار ہیں

ہم سے تسکین و راحت عطا ہو انہیں

تیری تائید و نصرت عطا ہو انہیں

منزلوں کی طرف آگے بڑھتے رہیں

دشمنِ دین جلتے ہیں جلتے رہیں

آنکھ پُرنم ہے دل ہے حزیں آج کل

تیرے در پر جھکی ہے جبیں آج کل

نازؔ کے ہاتھ اٹھے ہیں دعا  کے لئے

لب پہ بھی التجاء ہے انہیں  کے لئے

عمر و صحت  کی دولت عطا  کر انہیں

اپنی  ہر  ایک  نعمت  عطا  کر انہیں

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *