/تعارف

تعارف

معزز قارئین!

خدا تعالیٰ کے فضل وکرم کے ساتھ عباسی اکیڈیمی لندن کے زیر اہتمام رسالہ’’آبگینے ‘‘ خواتین ڈائجٹ جولائی 2019ء سے جاری کیا گیا ہے ۔
صنف ِ نازک کا یہ رسالہ تمام مکاتب فکر کےلئے مذہب اور رنگ و نسل سے پاک ہے ۔ اس کا اصل مقصد دنیا میں خواتین کا وہ مقام ومرتبہ جو اسلام نے دیا ہے اس کو ملے اور نئی نسل کو اچھے اخلاق میسر ہوں جس سے معاشرہ کو پُرامن بنایا جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس رسالہ کے ذریعہ دنیا ئے صحافت میں اس کو اعلیٰ مقام حاصل ہو۔
’’آبگینے‘‘ خواتین ڈائجسٹ ایک معیاری علمی و ادبی ، معاشرتی و مذہبی سرگرمیوں کا مجلہ ہے جو علم و ادب کی ترویج و ترقی اور خواتین کی اردو ادب سے دلچسپی کو بڑھانے اور ان کی کاوشوں کو آپ تک پہنچانے میں کوشاں ہے ۔ لندن سے جاری کردہ اس رسالہ میں خواتین کے کلام اور تحریرات کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ خواتین کے افکار اور صلاحیتوں کو تحریرات کی شکل میں آپ کے سامنے لا یا جا سکے ۔
آبگینے آج کی خاتون کے زاویۂ سوچ کو صحیفہ قرطاس پر بکھر کر رنگ رنگ کے پھول کھلا رہا ہے جس کے نتیجے میں اس ادبی گلدستہ کی مہک سے قارئین کے ذہن و دل معطر ہو رہے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کو اس طور سے برکت دے کہ یہ رسالہ اس جرم سماوی ( علم و دانش کی روشنی) کا سا رنگ اختیار کرے اور اللہ تعالیٰ اس سے تمام دنیا میں آسمانی نو ر پہنچائے۔ آمین
علاوہ ازیں ستمبر 2019ء سے اس کی نئی ویب سائٹ بھی تشکیل دی گئی ہے جو جدید تقاضوں کے عین مطابق ہےجس سے قارئین بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

www.aabgeenei.com

آپ کی تجاویز اور تبصروں کی روشنی میں رسالہ کو مزید سے مزید بہتر بنانے کےلئے ’’ادارہ‘‘ پُرعزم ہے ۔

مدثرہ عباسی

مدیرہ آبگینے