//ساحل
urdu_shairy

ساحل

حمیرا نگہت جرمنی

عشق سمندر

درد جزیرے

یاد کی لہریں

سیپیں آنکھ سی

اشک ہیں موتی

ریت سے لپٹی

کرب کی موجیں

دُکھ کا سورج

پیاس کی شدت

کھارے آنسو

آس کی ناؤ

خواب کے لنگر

درد و الم کے

مّد وجز ہیں

ہُو کا عالم

ایک طلاطم

بعد از طوفاں

حال پریشاں

غم کے بادل

دل بھی نگہت

اجڑا ساحل