شعر و شاعری

گریۂ شب

Spread the love

شاہینہ خان (پاکستان)

طویل عمر کے صوم و صلوات ایک طرف

طریقِ نبویؐ پہ سجدہ وہ بات ایک طرف

عروج وقت فناء، خود کا بھی گماں نہ رہے

وہ لمحہ ایک طرف، کائنات ایک طرف

قصور وار، گناہ گار،ہے کل اثاثہ مگر

ان آنسؤوں میں رواں عجزیات ایک طرف

تیرے سلوک تیرے نام کے تراجم ہیں

میں بے بساط، مگر تیری ذات ایک طرف

صعو بتوں میں ہی پنہاں ہے منزلوں کا حصول

سفر حذر سہی، نور ثبات ایک طرف

اصل رضائے خدا حسن خلق میں مضمر

عمل ثقیل سہی، جزویات ایک طرف

جلال باری میری روح و جاں پہ طاری ہے

نبھائی دنیا، تو یہ کیفیات ایک طرف

دریدہ دامنی، امید فضل تعالی کی

میرے گناہ الگ، اس کی صفات ایک طرف

بہت ہی مضطرب، بے کل ہے آج کی دنیا

کہ پر سکون ہے راہ نجات ایک طرف

تمام اپنے پرائے یہ بے مہر چہرے

قدوسیت کی پناہ، التفات ایک طرف

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *