چہرے
امتہ الحفیظ-آسٹریلیا
چمکتے پیارے شکیل چہرے
محبتوں کے کفیل چہرے
ہیں آئینے ایک دوسرے کے
سبھی حسین و جمیل چہرے
وقار جن سے چھلک رہا ہے
یہ نور سے پُر جلیل چہرے
جبینِیں دَر پر ترے جھکائیں
منیب، عاجز، عدیل چہرے
عَلم ترے دین کا اُٹھائے
یہ تیری رَہ کے قتیل چہرے
جواوّلیں سے مثیل بھی ہیں
یہ آخریں کے قبیل چہرے
ہوں تیری چاہت تری محبت
یہ تیرے پیارے خلیل چہرے

