یہ اسلام کے ساتھ کیا کر رہے ہو
کینز بتول نجمہ
ىہ کىوں اپنے گھر کو فنا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
ىہ اسلام کے ساتھ کىا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
محبت کا مکتب ہے مىرا محمدٔ
ہے ذات گرامى نصابِ اخوت
بنام محمد جفا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
ضرورت جلا ؤ گھىراؤ کى کىا تھى
محمد کى تعلىم اىسى تو نہ تھى
نبى سے ىہ کىسى وفا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
وہ شفقت سے لوگوں کے دل جىت لىتے
مگر تم ہو نفرت کى تعلىم دىتے
مىرے سىدى سے دغا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
مسىحِ زمانہ کى تکذىب کر کے
مسلسل لگاتے ہو فتوے کفر کے
خطا پر خطا پر خطا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
ہے مامور اللہ کا اللہ کى رسى
اسے چھوڑ کر ىوں تبا ہ ہو رہے ہو
کہ ناراض خود پر خدا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
ىوں مہدى کو دىکھو نہ تىورى چڑ ھا کر
خلافت کے سائے سے دورى بڑھا کر
کىو ں اپنى لمبى سزا کر رہے ہو
برا کر رہے ہو برا کر رہے ہو
ہے نجمہ کو ىہ آسمان نے بتاىا
کہ غلبے کا موسم بس آىا کہ آ ىا
بہاروں سے خود کو جدا کر رہے ہو

