شعر و شاعری

مجھے اپنا ستارا ڈھونڈنا ہے

Spread the love

نفیسہ محمود بانو

ابھی خود کو بھی ہم نے جانچنا ہے

تری نظروں کو بھی پہچاننا ہے

ہمارے دل تلک تو آن پہنچے

تمہارے دل میں کیا ہے سوچنا ہے

ستاروں سے بھری اس کہکشاں میں

’’مجھے اپنا ستارا ڈھونڈنا ہے‘‘

میں اس کا عکس اور وہ عکس میرا

میں اس کا اور وہ میرا آئینہ ہے

کبھی پونچھا تھا جو آنچل سے آنسو

وہیں پر اک گرہ کو باندھنا ہے

انا کو مات دینی ہے تمہاری

تمہاری ضد کو بھی تو توڑنا ہے

نہیں اب دیکھ پائیں گے ہم ان کو

یہ دکھ بھی اب ہمیں کو جھیلنا ہے

کبھی سوچا نہیں تھا ہم نے یہ تو

کہ جیون اس طرح بھی کاٹنا ہے

بہت ٹوٹی ہوں بکھری ہوں میں بانو

نہ جانے کیسے خود کو جوڑنا ہے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *