شعر و شاعری

اعليٰ عدالت آسماں پر ہے

Spread the love

امة الباري ناصر

 

ہر اک معصوم کے خوں کي شکايت آسماں پر ہے

جو بےدردوں کو خود روکے وہ طاقت آسماں پر ہے

عدو تو بڑھ گئے ہيں حد سے اب ديدہ دليري ميں

نہ جانے اور کتني اب رعايت آسماں پر ہے

يہ پودا احمديت کا خدا نے خود لگايا ہے

زميں پر ہے مگر اس کي حفاظت آسماں پر ہے

خدا پھيلا ئے گا اس کو زميں کے سب کناروں تک

جو دين ِ حق کي کرتا ہے اشاعت آسماں پر ہے

اسي نے دور کرکے خوف ديں کو تمکنت بخشي

چلانے والا احمدؐ کي خلافت آسماں پر ہے

ہزاروں ظلم سہہ کر احمدي خاموش رہتے ہيں

انہيں يہ علم ہے اعليٰ عدالت آسماں پر ہے

ہر اک ظالم کو اس نے آہني ہاتھوں سے کچلا ہے

جہاں انصاف ہوتا ہے عدالت آسماں پر ہے

کسي انسان کے آگے نہيں فرياد اور زاري

ہماري زندگي کي ہر ضمانت آسماں پر ہے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *