شعر و شاعری

غزل

Spread the love

منصورہ فضل منؔ

یوں تو گھر میں مرے سویرا تھا

دل کو پر تیرگی نے گھیرا تھا

کیوں جہاں بھر میں اِسکا چرچہ ہے

درد  یہ صرف تیرا میرا تھا

دل کے خالی مکان میں جاناں

صرف ویرانیوں کا ڈیرا تھا

مجھکو بخیہ گری سے کیا مطلب

زخم خود میں نے ہی اُدھیڑا تھا

ہجر کے ناگ مجھ سے لپٹے تھے

وصل کی شب میں گُم سپیرا تھا

جیسے آزاد، پَر کٹی چڑیا

“اس طرح بے بسی نے گھیرا تھا”

منؔ کا آیئنہ توڑ کر اسنے

کرچیوں میں اسے بکھیرا تھا

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *