شعر و شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ فوزی بٹ

Spread the love

شاعرہ: فوزی بٹ

خزاں میں ہم تو نویدِ بہار دیتے ہیں
دھنک کے رنگوں سے گلشن نکھار دیتے ہیں

ہے عشق زندہ انہی عاشقوں کے دم سے ، سنو
جو راہیں دیکھتے عمریں گزار دیتے ہیں

ہنر کمال دیا عاشقوں کو مالک نے
وہ چاند تارے زمیں پر اتار دیتے ہیں

بس ایک ان کے لبوں کی ہنسی کی خاطر ہم
کوئی جو جیت لیں بازی وہ ہار دیتے ہیں

یہ آپ کہیے کہ جینا ہے یا کہ مرنا ہمیں
ہم آپ ہی کو سبھی اختیار دیتے ہیں

خرد سے پوچھ کے بھی مانتے ہیں دل کی صدا
رفیق مشورے تو بے شمار دیتے ہیں

جنونِ عشق کے ماروں میں ہم بھی ہیں فوزی
حبیب اپنے پہ جو جاں کو وار دیتے ہیں

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *