شعر و شاعری

خدا سے محبت

Spread the love

صفيہ چيمہ فرينکفرٹ

خدا سے محبت کا ہے يہ قرينہ

خدا سے محبت کا پہلا يہ زينہ

ايمان و يقيں اس کي وحدانيت کا

سبق ہے يہ پہلا انسانيت کا

وہ ہے ايک اس کا نہيں کوئي ہمسر

بنانا شريک  ہے گناہ سب سے بڑھ کر

پيدا کيا جس نے سب  بحر و بر کو

لگايا عبادت ميں جن و بشر کو

عبادت کے لائق  محض ذات اس کي

محبت کے لائق صرف ذات اس کي

حکومت اسي کي ، ولايت اسي کي

قرآن اس کا ، ہدايت اسي کي

حقوق خدا ہيں حقوق العباد

پورے کرو گے تو دل ہونگے شاد

يہي ہے عبادت يہي خُلق ِانساں

کہ کام آئيں دنيا ميں انساں کے انساں

ہے فرمانِ ربّي ہو الفت سبھي سے

محبت ہو سب سے نہ نفرت کسي سے

ہے يہ زندگي ايک نعمت خدا کي

کرو شکر اس کا  ہے جس نے عطا کي

خدا کي رضا ميں جو راضي رہو گے

صفي فيض تا ابد پاتے رہو گے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

One thought on “خدا سے محبت

  • Safia cheema

    Mashaallah Alhamdolilah bohet achi koshish he, bohet mehnat talab, mujhe lagta he ke ap sab bohet hi busy rehte honge isi kam men, Allah taa’la apki sab mehnat qbool fermaye aur mazeed himat o taqat ata fermaye, ameen
    With great regards

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *