چھ فٹ کے فاصلے سے بھلا کىسے پىار ہوتا
امۃ الباری ناصر
ىہ نہ تھى ہمارى قسمت کہ وصالِ ىار ہوتا
چھ فٹ کے فاصلے سے بھلا کىسے پىار ہوتا
ہمىں ماسک مل گئے ہىں ، تو ىہ جان، جُھوٹ جانا
کہ خوشى سے مرنہ جاتے، اگراعتبار ہوتا
ىہ بھى کىسى زندگى ہے کہ بچھڑ گئے ہىں سب سے
کوئى چارہ ساز ہوتا، کوئى غم گسار ہوتا
پہلے ہى کاش ہوتى بندش مصافحوں پر
نامحرم سے ہاتھ ملا کر نہ دل شرمسار ہوتا
آىا ہے کو وڈ آکے لمبا لٹک گىا ہے
اتنى خلش نہ ہوتى جو تىزى سے پار ہوتا
ہم بدلتے روز جوڑا جو نہ لاک ڈاؤن ہوتا
پارلر بھى آتے جاتے مىک اپ ہزار ہوتا
ىہ روز روز خبرىں مرا دل ہلا رہى ہىں
مجھے کىا بُرا تھا مرنا، اگر اىک بار ہوتا
باقى تو سب گوارا اک رہ گئى ہے حسرت
کہ مىاں کا اپنے دفتر سے ہى کاروبار ہوتا
کىا خوش نصىب ہىں وہ جنہىں وىکسىن لگى ہے
جلدى سے ملتى وىکسىن توىہ بىڑہ پار ہوتا
کبھى ہم نہ گھر پہ رکتے نہ ىوں قىد ہو کے رہتے
اىس او پىز کا بکھىڑا نہ گلے کا ہار ہوتا
سمجھے ہىں جن کو آنٹى کىا جانىں ہوں وہ انکل
منہ ماسک مىں چھپاہو تو کىا اعتبار ہوتا
ہم تم گلے جو ملتے ملنے کا لطف آتا
اگر سوشل ڈسٹىنسنگ پہ کچھ اختىار ہوتا
ىہ ہمارى تو نہىں تھى غالب کى آرزو تھى
کوئى جنازہ اٹھتا، نہ کہىں مزار ہوتا نہ
کہوں کس سے مىں کہ کىا ہے، کو وڈ بُرى بلا ہے
جو خدا کو ىاد رکھتے نہ ىہ حال زار ہوتا

