شعر و شاعری

دیار مشرق سے جانے والو دیار مغرب میں بسنے والے

Spread the love

کنیز بتول نجمہ

دیار مشرق سے جانے والو دیار مغرب میں بسنے والے

ہمارے آقا کے پاس جاکر انھیں ہمارا سلام کہنا

یہ ان کا احسان ہو گیا ہے کہ رب کا عرفان ہو گیا ہے

خوشی میں گزرے یا غم میں گزرے ہے زندگی ان کے نام کہنا

خدا کی توحید کے گلوں سے مہکتی رہتی ہیں ان کی باتیں

چھپے ہیں ان کے گلاب لہجے میں آب کوثر کے جام کہنا

وہ میری صدیوں کی ترسی آنکھوں نے تیرے چہرے میں پیارے آقا

ہاں عکس شاہ امم کو دیکھا ہے کہ رہا تھا غلام کہنا

خدا کرے کہ تمام عالم جمع ہو ان کے علم کے نیچے

خدا دے غلبہ انہیں دعائیں میری ہیں یہ صبح شام کہنا

دعاکریں کہ کچھ ایسے لمحے مجھے میسر ہوں زندگی میں

وہ روبرو ہوں وہ سامنے ہوں خدا کرے اِنتظام کہنا

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *