شعر و شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ کومل جوئیہ

Spread the love

شاعرہ: کومل جوئیہ

دعائیں مانگنے سے پیشتر مت بھول ملکہ
کہ تخت و تاج تو بس پاؤں کی ہیں دھول ملکہ

نکل کے تو محل سے روز پرسا دے سکے گی
یہ قتل عام تو ہے روز کا معمول ملکہ

انہیں تاوان میں آنکھیں ادا کرنی پڑی ہیں
یہاں جو خواب بننے میں ہوئے مشغول ملکہ

اسے سیراب ہونا ہے عطا کی بارشوں سے
کہ دل کی خاک پر اگتے نہیں ہیں پھول ملکہ

مجھے معلوم ہیں سب سازشیں درباریوں کی
مرے کتبے پہ لکھا جائے گا مقتول ملکہ

محبت ہار کے میں لگ رہی ہوں آج کوملؔ
کسی اجڑی ریاست کی کوئی معزول ملکہ

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *