اسلامی تعلیمات

کلام الہی کے سمجھنے کے اصول

Spread the love

ہمارے نزدیک ہم نے ایک راہ کا تجربہ کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسانی دل میں سچی تڑپ اور پیاس علومِ قرآنی کے حصول کے واسطے پیدا کرکے تقوٰی نام سے دعائیں کرے اور اس طرح سے قرآن شریف شروع کرے۔

دور اوّل: خود تنہا ایک مترجم قرآن شریف لے کر جس کا ترجمہ لفظی ہو انسان کی اس نے اپنی ملاوٹ کچھ نہ ہو اور اس کے واسطے مَیں شاہ رفیع الدین صاحب علیہ الرحمة کا ترجمہ پسند کرتا ہوں لیکن ہر روز بقدر طاقت بلاناغہ کچھ حصہ قرآن کا پڑھا کرے اور لفظوں کے معنوں میں غور کرے پھر جہاں آدم اور شیطان کا حال مذکور ہو اپنے نفس میں غور کرے کہ آیا میں آدم ہو یا ابلیس۔ موسٰی ہوں کہ فرعون۔ مجھ میں یہودیوں کے خصائل ہیں یا کہ مسلمانوں کے۔ اور اسی طرح سے عذاب کی آیات سے ڈرے اور پناہ مانگے اور رحمت کی آیات سے خوش ہو اور اپنے کو رحمت کا مورد بننے کے واسطے دعائیں کرے۔ ہر روز درود، دعا، استغفار اور لاحول پڑھ کر شروع کرے اور اسی طرح ختم کرے۔ اسی طرح سے دَورِ اوّل ختم کر دیوے۔ اور اس دَور میں ایک نوٹ بک پاس رکھے مشکل مقامات اس میں نوٹ کرتا جاوے پھر دَور دوم شروع کرے اور اس میں اپنی بیوی کو سامنے بٹھا کر سناوے اور یہ جانے کہ قرآن شریف ہم دونوں کے واسطے نازل ہوا ہے بیوی خواہ توجہ کرے یا نہ کرے یہ سُنائے جاوے اور پہلے دَور کی نسبت کسی قدر بسط کرتا جاوے اور پہلے طریق کی طرح اس دَور کو بھی ختم کرے اور وہ پہلی نوٹ بُک پاس رکھے اور اسے دیکھتا رہے پھر اس دَور میں یہ دیکھے گا کہ بہت سے وہ مشکل مقامات جو دَور اوّل میں نہیں سمجھا تھا اس دَور میں حل ہوجائیں گے۔ اس دَورِ ثانی کی بھی ایک الگ نوٹ بُک تیار کرے۔

پھر اسی طرح دَورِ ثالث سے شروع کرے اور گھر کے بچوں، عورتوں اور پڑوسیوں کو بھی اس دَور میں شامل کرے مگر وہ لوگ ایسے ہوں کہ کوئی اعتراض نہ کریں اور پہلی اور دوسری دونوں نوٹ بُکیں اپنے سامنے رکھے اس طرح اس دور میں دیکھے گا بہت سے مشکلات جو پہلے دونوں دَوروں میں حل نہ ہوئے تھے اس دفعہ حل ہوجاویں گے۔ اس دَور کی ایک الگ نوٹ بُک تیار کرے۔

دَورِ ثالث کے بعد چوتھا دور عام مجمع کے سامنے شروع کرے مگر سامعین ہوں۔ ان کے اعتراضات وغیرہ کے اگر جواب آتے ہوں تو دیتا جاوے ورنہ نوٹ بُک میں نوٹ کرتا جاوے اور ان کے حل کے واسطے اللہ تعالیٰ کے حضور دردِ دل سے دعائیں کرتا رہے اور پانچواں دَور شروع کردے اور بِلاامتیاز مسلمان و مشرک، کافر و مومن کو سنانا شروع کردے اللہ تعالیٰ کا فضل اور فیضان اس کے شاملِ حال ہوگا اور ایک بہت بڑا حصہ قرآنِ شریف کا اسے سکھا دیا جاوے گا اور باریک در باریک حقائق و معارف اور اسرار کلامِ ربّانی اس پر کھولے جاویں گے۔ غرض یہ ہمارا مجرّب اور آزمودہ طریقہ ہے پس جس کو قرآن سے محبت اور علومِ قرآن سیکھنے کی پیاس اور سچ کی تڑپ ہو وہ اس پر کاربند ہوکر دیکھ لے۔یاد رکھو کہ قرآنِ شریف پڑھو اس لیے کہ اس پر عمل ہو۔ ایسی صورت میں اگر تم قرآن شریف کھول کر اس کا عام ترجمہ پڑھتے جاؤ اور شروع سے اخیر تک دیکھتے جاؤ کہ تم کِس گروہ میں ہو کیا منعم علیھم ہو یا مغضوب ہو یا ضالّین ہو اور کیا بننا چاہیے۔ منعم علیھم بننے کے لیے سچی خواہش اپنے اندر پیدا کرو پھر اس کے لیے دعائیں کرو۔ جو طریق اللہ تعالیٰ نے انعامِ الہٰی کے حصول کے رکھے ہیں ان پر چلو اور محض خداتعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے واسطے چلو۔ اس طریق پر اگر صرف سورۃ فاتحہ ہی کو پڑھ لو تو میں یقیناً کہتا ہوں کہ قرآنِ شریف کے نزول کی حقیقت کو تم نے سمجھ لیا اور پھر قرآن شریف کے مطالب و معانی پر تمہیں اطلاع دینا اور اس کے حقائق و معارف سے بہرہ ور کرنا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور یہ ایک صورت ہے مجاہدہ صحیحہ کی۔      (حقائق الفرقان جلد اوّل صفحہ 2 تا

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *