پڑھو اور جانو ذہانت اور مہارت ساتھ ساتھ
تحریر ارم نعیم
بچو!گھر ميں اگر کبھي ہميں برف کي ضرورت پڑ جائے تو زيادہ تر اس کے بڑے ٹکڑے ہي فريزر ميں جمے ہوئے دستياب ہوتے ہيں، جنہيں توڑنے کے ليے کسي ڈنڈے يا بڑي سخت چيز کي مدد لينا پڑتي ہے۔
اس سے برف ٹوٹ تو جاتي ہے ليکن ٹکڑے يہاں وہاں بکھر جاتے ہيں۔نرمي سے برف کو بغير بکھيرے کس طرح توڑ جا سکتا ہے۔آئيے اس بارے ميں آپ کو تفصيل سے بتائيں۔
اس تجربے کي تياري کے ليے دس انچ لمبي باريک تار ليں۔اس کے دونوں سرے ايک، ايک پنسل سے اچھي طرح باندھ ليں تا کہ پنسل دستے بن سکيں اور آپ انہيں آساني سے ہاتھوں ميں پکڑ سکيں۔اب برف کا ايک چوکور ٹکڑا بوتل کے اوپر رکھ ديں۔برف کے اوپر درميان ميں رکھيں اور تصوير ميں دکھائے ہوئے طريقے کے مطابق دونوں پنسلوں کو نيچے کي طرف مضبوطي سے دبائيے۔تار برف کے ٹکڑے کو نيچے تک کاٹتي چلي جائے گي،ليکن برف کا ٹکڑا پھر بھي ثابت رہے گا۔آپ يقينا سوچ رہے ہوں گے کہ يہ بھلا کيسے ممکن ہے ؟تو سائنس اس کا جوا ب کچھ يوں ديتي ہے کہ تار کے دبائو سے برف کا وہ حصہ پگھل گيا جو تار کے بالکل نيچے تھا۔دوسرے لفظوں ميں دبائو نے حرارت پيدا کر دي ليکن برف پگھلي تو اس نے برف کے اس حصے سے حرارت چُرا لي جو زيادہ سرد تھا اور پگھلا نہيں تھا۔يہ بعدميں اور بھي زيادہ سرد ہو گئي اور اس نے برف پگھلتے ہي فوراً اس کے پاني کو پھر سے جما ديا۔


