وہ ایک شخص عجب با کمال لگتا ہے
کنیز بتول نجمہ
وہ ایک شخص عجب با کمال لگتا ہے
مثال کیا دوں کہ وہ بے مثال لگتا ہے
وہ ایسا چاند ہے کہ اس کے نور کے آگے
فلک کے اوج پہ سورج نڈھال لگتا ہے
اگر ہو پھولوں میں بیٹھا تو پھر گلاب دکھے
جو موتیوں میں کہیں ہوتو لعل لگتا ہے
اگر جو دشمنِ توحید ہو مقابل پر
تو اس کا لہجہ الہی جلال لگتا ہے
کو ئی بھی دور ہو اس پر عروج رہنا ہے
وہ ہر ایک طور سے ہی لا زوال لگتا ہے
پڑھو درود اےنجمہ کہ وہ حسِین سا شخض
ہر اک ادا سے محمد کی آل لگتا ہے

