شعر و شاعری

نظر ہی لگ گئی خوشبو زمیں کی جنت کو

Spread the love

خوشبو پروین قریشی (دہلی)

نظر میں آپ کی ملکہ کا روپ دھارا ہے

کنیز بن کے رہوں گی. کہیں… گوارا ہے

اس امتحاں نے بڑی قیمتیں وصولی ہیں

تمہیں تو جیت لیا، جبکہ خود کو ہارا ہے

مٹھاس کھو نہ دیں رشتے کہیں تجارت میں

زیادہ فائدہ ہونے میں بھی خسارہ ہے

میں اس کے متن ہر اک حاشیے سے غائب ہوں

تو کیا نظر میں کوئی اور ہی شمارہ ہے؟

تمہارے گھر میں ہی رہتے ہوئے نہیں ہوں میں

مرا جہیز مرا جسم سب تمہارا ہے

خدایا مجھ سے توکل نہ میرا چھن جائے

مرے ضمیر کو فاقہ ابھی گوارا ہے

نظر ہی لگ گئی خوشبو زمیں کی جنت کو

ہے سرخ جھیل، کنارے جلا شکارہ ہے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *