شعر و شاعری

حوا کی بیٹی

امۃ الباری ناصر

میں امّاں حوا کی ایک بیٹی۔کسی کی ماں ہوں بہن کسی کی

ہماری عزت رُلی ہوئی ہے ۔ہماری عصمت لُٹی ہوئی ہے

زمین اپنی نہ آسماں ہے۔کوئی بتائے اماں کہاں ہے

یہ آج انساں کو کیا ہؤا ہے۔کہ جیسے جنگل کا بھیڑیا ہے

نہ شرم کوئی ہے اور نہ غیرت۔ نہ دین ِحق کی کوئی حمیت

عجیب وحشت ہے اور جنوں ہے۔ کہ سب کی آنکھوں میں آگ و خوں ہے

ہوا ہے شیطاں بھی آج حیراں۔کہ مجھ سے آگے ہے آج انساں

محافظوں کی درندگی سے۔ پناہ مانگی ہے زندگی سے

ہے ایسے جینا تو جان لے لو ۔دبا دو ‘ زندہ ہی دفن کردو

ہمارے سینے میں گولی مارو ۔یا زہر اندر کوئی اتارو

نہیں جو عزت سے جینے دیتے ۔تو اس سے بہتر ہے مرنے دیتے

زمیں کے اندر ہمیں سلانا۔ ہمارے کتبے پہ یہ لکھانا

کہ آج انسان مر گیا ہے۔مزار میں خود اتر گیا ہے

ہے عصر حاضر کی یہ گواہی۔کہ اب تو انساں کی ہے تباہی

حساب اک دن خدا ہی لے گا۔کہ عدل میرا خدا کرے گا

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *