شعر و شاعری

غزل

Spread the love

نورالصباح  

زندگی میں خلا نہیں ہو تا

گر وہ ہم سے جدا نہیں ہو تا

ہم نہیں تیرے در سے اٹھیں گے

جب تلک فیصلہ نہیں ہوتا

رت خزاں کی ہے چار سو پھیلی

کوئی پتہ ہرا نہیں ہوتا

ازن مشکل کشا نہ ہو جب تک

کوئی عقدہ کشا نہیں ہوتا

ہم ہدایت کبھی نہ پا سکتے

وہ اگر پیشوا نہیں ہوتا

مجھ کو حاجت نہیں ہے کہنے کی

تجھ سے کچھ بھی چھپا نہیں ہوتا

آپ گر زندگی میں آجاتے

غم کا یہ سلسلہ نہیں ہوتا

در بدر اور بے اماں ہوتے

گر ترا آسرا نہیں ہوتا

رنج میں، کرب میں، اذیت میں

کوئی تیرے سوا نہیں ہوتا

آپ جیسی وفا نہیں اس میں

’’صنم آخر خدا نہیں ہوتا ،،

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *