تقدس، عقیدت اور وفا
تحریر: مدثرہ عباسی
تقدس، عقیدت اور وفا میں ایک گہری روحانی اور جذباتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ یہ الفاظ نہ صرف زبان کی زینت ہیں بلکہ انسانی جذبات کے نچوڑ کی خوبصورت عکاسی بھی کرتے ہیں-
تقدس:
تقدس وہ احساس ہے جو ہمیں کسی شے، شخصیت یا مقام کے پاکیزہ ہونے کا یقین دلاتا ہے۔ یہ احترام کی انتہا ہے، وہ دیوار جسے عبور کرنا گستاخی کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔ وہ سجدہ جو خصوصی اللہ کے لئے کیا جائے، مسجد کی فضایا ماں کی ممتا — ان سب میں جو خاموش عظمت ہے، وہی تقدس ہے۔
عقیدت:
عقیدت دل کی وہ کیفیت ہے جو بغیر کسی دلیل کے محبت اور احترام پیدا کرتی ہے۔ یہ محض الفاظ یا ظاہری عمل نہیں، بلکہ دل کی گہرائیوں سے اٹھنے والی ایک سچی لگن ہے۔ عقیدت میں خودی مٹتی ہے، انا جھکتی ہے، اور روح سجدہ کرتی ہے۔
وفا:
وفا کیا ہے؟ یہ قول کی پابندی، وعدے کی حفاظت اور وعدہ پورا کرنا۔ تعلقات میں خلوص کا دوسرا نام ہے۔ یہ وہ خوبی ہے جو کسی کو قابلِ اعتبار بناتی ہے۔ وفا صرف محبت میں نہیں، دوستی، رشتہ، حتیٰ کہ اپنے نظریات سے بھی ہو سکتی ہے۔ وفا وہ چراغ ہے جو وقت کی آندھیوں میں بھی بجھتا نہیں۔
وفا:
یہ صرف ایک لفظ نہیں، ایک پوری زندگی کا نام ہے۔ یہ وہ جذبہ ہے جو خاموشی سے نبھتا ہے، بغیر کسی صلے، شکایت، یا شرط کے۔ وفا وہ لمحہ ہے جب کوئی شخص تمہارے ساتھ نہ ہو، لیکن تم اسے دل میں بسائے رکھتے ہو، اس کی خوشی، اس کا سکون، تمہاری اپنی خواہشات سے بڑھ کر اہم ہو جاتا ہے۔ سچی وفا وہ ہوتی ہے جو وقت کے طوفانوں میں بھی قائم رہے، جو فاصلے، مصروفیت اور آزمائشوں میں بھی اپنا رنگ نہ کھوئے۔ یہ وہ محبت ہے جو فنا کے بعد بھی باقی رہتی ہے۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وفا نبھانے کے لئے کسی شرط کی ضرورت ہے؟
جواب ہے نہیں کیونکہ یہ صرف ایک لفظ نہیں، ایک پوری زندگی کا نام ہے۔ یہ وہ جذبہ ہے جو خاموشی سے نبھتا ہے، بغیر کسی صلے، شکایت، یا شرط کے۔ وفا وہ لمحہ ہے جب کوئی شخص تمہارے ساتھ نہ ہو، لیکن تم اسے دل میں بسائے رکھتے ہو، اس کی خوشی، اس کا سکون، تمہاری اپنی خواہشات سے بڑھ کر اہم ہو جاتا ہے۔ وفا انتظار کرنا سکھاتی ہے، خود کو بھلا کر کسی اور کے لیے جینا سکھاتی ہے۔ یہ ایک ایسا سفر ہے جو اکثر تنہا طے ہوتا ہے، لیکن اس کی راہوں میں ایک عجب سکون ہوتا ہے۔ وفا کبھی لفظوں میں بیان نہیں ہوتی، یہ تو نگاہوں میں چھپی ہوتی ہے، خاموشی میں بولتی ہے، اور وقت کی گواہی بنتی ہے۔
سچی وفا وہ ہوتی ہے جو وقت کے طوفانوں میں بھی قائم رہے، جو فاصلے، مصروفیت اور آزمائشوں میں بھی اپنا رنگ نہ کھوئے۔ یہ وہ محبت ہے جو فنا کے بعد بھی باقی رہتی ہے
نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



بہت خوب