اداریہ

پہلا ہفت روزہ آبگینے کا اجراء

Spread the love

 مدثرہ عباسی

عباسی اکیڈمی لندن کے زیراہتمام رسالہ” آبگینے” خواتین کا علمی ، ادبی، معاشرتی اور مذہبی سرگرمیوں کا عالمی مجلہ   کا اجراء جولائی 2019 سے  ہؤا۔

دنیا بھر سے ہزاروں قارئین نے اس کو بہت سراہا۔ بہت سوں کا  تاثر یہ تھا کہ اس کے مضامین بہت معیاری اور معلوماتی ہوتے ہیں۔ یہ عالمی سطح پر خواتین کے لئے ادبی، سیاسی، سماجی و مذہبی سرگرمیوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

یہ رسالہ’’اُردو‘‘زبان میں لندن سے شائع ہونے والا عالمی جریدہ ہے جس میں اردو سکھانے کے ابتدائی اسباق بھی دئے جاتے رہے۔  یہ پردیس سے دنیائے ادب کےلئے جاری و ساری ہے۔قارئین کے بےحد اصرار پر مجلہ ہفت روزہ جاری کیا جارہا ہے یہ پہلا ہفت روزہ ہے۔ (26مئی تا یکم جون  2022ء)

ادارہ آبگینے کے علاوہ اور کوئی مددگار نہیں جبکہ آپ کو علم ہے یہ کام جوئےشیر سے کم نہیں اس کام کےلئے ایک ٹیم اور سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ ہر دو ہمیں میسر نہیں۔کئی خواتین نے مشورہ دیا کہ اس کو پندرہ روزہ کردیں لیکن اکثریت کا فیصلہ تھا کہ ہفت روزہ کردیا جائے۔ لہٰذا بڑے غوروخوض کے بعد اس کو ہفت روزہ کیا جارہا ہے۔ جن مصائب و مشکلات اور پریشانیوں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں یہ وہی بہتر سمجھ سکتا ہے جو اس کام سے تعلق رکھتا ہے۔ کل بھی وہی خالقِ حقیقی ہمارا سہارہ تھا اور آج بھی اُسی پر ہمارا انحصار ہے ہم اُسی کے ناچیز بندے ہیں جو ان کی کاوشوں کو پھل عطا کرتاہے۔رسالہ آبگینے  اُردو موضوعات کا تعین قارئین کرام کی دلچسپی اور ان کے خیالات کے مدِنظر کہ مضامین پُرمغز اور فکرانگیز ہوں اور موجودہ حالات کے پیشِ نظر ہوں۔ علاوہ ازیں اس کے تمام صفحات رنگین مُزیّن اور منفرد ڈیزاینگ پر مشتمل ہیں۔ یہ رسالہ آن لائن  دستیاب ہے ۔

ہمارا تو اصل مقصد دنیا کے تمام مکاتبِ فکر کے لئے مذہب اور رنگ و نسل سے پاک اور بنی نوع انسان کی خدمت اور ان کو وہ مقام و مرتبہ دینا جو اسلام نے دیا ہے بالخصوص ہماری خواتین کو اچھے اخلاق مہیا کرنا جس سے معاشرہ حقیقی معنوں میں اسلامی تعلیمات کا گہوارہ بن جائے۔ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ خواتین اسلام کے زریں کارناموں سے مزین بکھرے ہوئے جواہر پاروں کو ایک سلک میں منسلک کردیا جائے تو ان میں ایک نظر افروز چمک، ایک روح نواز دلکشی و جاذبیت  اور ایک خاص شان دلربائی پیدا ہو۔  ممکن ہے کہ یہی بکھری ہوئی خوبیاں منظر عام پر آ کر ہمارے  لئے قلب سکون کا باعث ہوں اور ہم ان کے نقش قدم پر چلنے والی بن سکیں۔

دعا ہے کہ یہ رسالہ اس جرم سماوی (علم و دانش کی روشنی) کا سا رنگ اختیار کرے اس کی اشاعت و ترویج کےلئے آپ اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ اللہ کرے یہ تمام کےلئے شمع تاب ثابت ہو یہ شمع بڑھتی رہے کبھی گُل نہ ہو اور فرخندہ فرجام ہو۔ آمین

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *