شعر و شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ سعدیہ تسنیم سحر

Spread the love

شاعرہ: سعدیہ تسنیم سحر

کب سنیں گے ہم سخن آرائیاں
کب مٹیں گی یہ میری تنہائیاں

ماپنے کا کوئی آلہ ہی نہیں
اس کی چشم ناز کی گہرائیاں

پیار کے رستے کے کانٹے پھول ہیں
لطف دیتی ہیں برہنہ پائیاں

کب تلک رکھو گے غیروں سا سلوک
کب کرو گے تم کرم فرمائیاں

جانے کب ہو اختتام زندگی
جانے کیا ہوں حاشیہ آرایئاں

 اپنی میں کو کھائیں تو پاتے ہیں تب
رحمتیں اور عظمتیں  دارئیاں

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *