شعر و شاعری

نعت

Spread the love

نعت

کب روح کو تھا چین ترے نام سے پہلے
بوجھل تھے یہ دِن رین ترے نام سے پہلے

تھیں صبحیں اندھیروں میں تو راتیں بھی گھنیری
بے نور تھے دارین ترے نام سے پہلے

تم وجہ ہو تخلیق جہاں کی مرے آقا
بن پائے نہ کونین ترے نام سے پہلے

اک اسم محمد سے محمد سے سکوں ملتا ہے دل کو
ناپید تھے سکھ چین ترے نام سے پہلے

چھائی ہیں زمانے میں اخوت کی بہاریں
دشمن تھیں یہ طرفین ترے نام سے پہلے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *