متفرق

طالبان ایک سے دو ماہ میں

Spread the love

لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت دیدیں گے

جنیوا(جنگ نیوز )یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر عبدی نے کہا ہے کہ طالبان بہت جلد ملک بھر میں چھٹی جماعت سے میٹرک تک لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اسکول کھولنے کا اعلان کردیں گے۔ڈپٹی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عمر عبدی کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر تعلیم نے بتایا ہے کہ وہ ایک “فریم ورک” پر کام کر رہے ہیں جو تمام لڑکیوں کو چھٹی جماعت سے آگے اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے گا تاہم اس پر ایک سے دو ماہ میں عمل درآمد ہونا ممکن ہوگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے امداداطفال ’’یونیسیف‘‘ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر عبدی نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیا اور جنگ کے زخم خوردہ ملک کے بچوں کی صحت، تعلیم، خوراک اور مستقبل کے حوالے سے طالبان حکومت کے نمائندوں سے گفتگو کی۔

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *