شعر و شاعری

نماز

Spread the love

نورالصباح بدر جرمنی

دل کا سکون روح کی راحت نماز ہے

پیدائش انسان کا مقصد نماز ہے

آئے ہیں اس جہان میں ہم جس کے واسطے

رب کی وہ بندگی ہے اطاعت نماز ہے

یہ زندگی نہیں کہ جئے  اور مر گئے

دنیا ہے اک سراب ؛ حقیقت نماز ہے

زیبا نہیں ہے سجدہ کسی کو بجز تیرے

دنیا میں صرف ایک عبادت نماز ہے

ڈھونڈ بتکدوں میں نہ کرجوں میں اس کو تو

بس اک لقائے یار  کی حالت نماز ہے

کتنی محبتوں سے ہے تجھ کو عطا کیا

کر زیب تن کہ اک حسیں خلعت نماز ہے

ازکار اس کے سب ہی ہیرے جواہرات

تھی جس سے مصطفی کو عقیدت نماز ہے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *