شعر و شاعری

غزل

Spread the love

کنیز بتول نجمہ

میرے ربوہ کے اے مولا سلامت  بام در رکھنا

ہر اک گھر کے باغیچے کو ہمیشہ باثمر رکھنا

سنا ہے یاں کی مٹی نے قدم چومے خلیفہ کے

سدا اس خاک میں اس فیض کا شامل اثر رکھنا

میرے ربوہ کا سورج ہے جو لندن میں چمکتا ہے

تو اپنے نور کو اس کا ہمیشہ ہمسفر رکھنا

خدا ندا بچا لینا شہر میرا اندھیروں سے

سدا اس شہر میں توحید کی روشن سحر رکھنا

یہاں کے باسیوں کا بن ترے کو ئی نہیں مولا

ہمارے حال پر ہر دم کرم کی ہی نظر رکھنا

کو ئی بھی احمدی تیری ذمین پر ہو کہیں رہتا

تو اپنے فضل سے مولا دلو ں کو جوڑ کر رکھنا

لئے امید کا کاسہ تیری نجمہ سوالی ہے

سدا پھل سے بھرا میری امیدوں کاشجر رکھنا

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *