شعر و شاعری

دوستی کا سفر

Spread the love

سیما آفتاب

بڑا ہی سہانا سفردوستی کا

رہے ساتھ یہ عمر بھر دوستی کا

جسے مل گیا ہے وہ خوش بخت ٹھہرا

ہے قسمت سے ملتا گُہر دوستی کا

ہے یاروں کے دم سے یہ دنیا کی رونق

بَسے ان کے دم سے، نگر دوستی کا

جہاں میں سبھی دوست ہوتے نہیں ہیں

نہیں سب میں ہوتا، ہنر دوستی کا

محبت، بھروسے اور اخلاص سے ہی

بنے یہ تناور شجر دوستی کا

کبھی دوست کو اپنے کھونے نہ دینا

ہے رشتہ بڑا معتبر دوستی کا

یہی اب تو ہر دم خدا سے دعا ہے

دمکتا رہے یہ قمر دوستی کا

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *