شعر و شاعری

جنھیں بلایا ہے میرے مالک جنت میں اعلیٰ مقام کرنا

Spread the love

فاخرہ چودھری ہالینڈ

جہاں گئے ہو وہاں پہ جاکر میرا یہ چھوٹا سا کام کرنا

جو منتظر ہے حلقہ یاراں میری طرف سے سلام کرنا

انھیں بتانا میری نگاہیں ترس گئیں ہے بس اک نظر کو

زمانہ اپنی ڈگر پہ لیکن کٹھن ہے صبح سے شام کرنا

میری محبت کا ہر حوالہ میری تو پہچان بس تمہی سے

نکھارنا ہے اب اس نسل کو سکھانا دنیا میں نام کرنا

عجب تعلق رہا ہےتم سے جوتم نہیں ہو توکچھ نہیں اب

حسیں ہے لہجے جواں ہے محفل مگر وہ تیرا کلام کرنا

سجائے رکھتےتھے انجمن کو تیری وہ دربارکے گدا ہیں

جنھیں بلایا ہے میرے مالک جنت میں اعلیٰ مقام کرنا

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *