شعر و شاعری

غزل

بشرىٰ سحر کولکاتا

خوش دل مىرا تب ہوتا ہے

ساتھ مرے وہ جب ہوتا ہے

لوگ محبت مىں مرتے ہىں

ىہ بهى شوق غصب ہوتا ہے

پہلے اتنا درد کہاں تها

جتنا زىادہ اب ہوتا ہے

مىرا سارا گھاٹا کرکے

فائدہ اس کا سب ہوتا ہے

جىنے والے جى لىتے ہىں

جىنے کا جب ڈهب ہوتا ہے

جس کا جہاں مىں کوئى نہىں ہے

بے شک اس کا رب ہوتا ہے

ملتى ہے تعبىر ہى الٹى

خواب سدا سچ کب ہوتا ہے

ہوتا ہے جو ماہرِ فن، وہ

مىر بزمِ ادب ہوتا ہے

بے گانہ لگتا ہے ’سحر‘ جو

دىکھو اپنا کب ہوتا ہے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *