صحت و غذا

بالوں کی خشکی کے مسئلے کا حل

Spread the love

بالوں میں خشکی یا ڈینڈرف ایک ایسا مسئلہ ہے

جس کی وجہ سے اکثر لوگ پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، یہ خشکی قدرتی طور پر انسان کی جلد پر ہوتی ہے۔تاہم، آپ یہ بات جان کر حیران ہوں گے کہ خشکی بنیادی طور پر فنگس کی وجہ سے ہوتی ہےاور یہ مسئلہ کئی بار اتنا بڑھ جاتا ہے کہ اس سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ڈینڈرف انسان کے لیے سماجی سطح پر شرمندگی کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

بالوں میں خشکی سے نمٹنے کےکچھ مؤثر طریقے:

بالوں میں خشکی جس فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے، اسے مالاسیزیا گلوبوسا کہتے ہیں۔یہ فنگس سر کی جلد اور بالوں کا تیل جذب کر لیتی ہےاور اس دوران اولئیک ایسڈ بھی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سےجلد پر خارش ہو سکتی ہے۔اولئیک ایسڈ انسان کے مدافعتی عمل کو بھی کم کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں سر کی سطح پر بھوسی جیسے سفید چھلکے پیدا ہوجاتے ہیں۔ یہ چھلکے سر کی سطح پر جمع ہوتے ہوتے، ذرات کی شکل میں شانوں پر گرنے لگتے ہیں۔اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے سورج سے نکلنے والی شعائیں(UV Rays) مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ایسے میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ سر پر تیل لگانا چاہیئے جبکہ ایس کرنا بالکل بھی اچھا نہیں تاہم، کچھ کیمیکلز ہیں جوکہ خشکی کو ختم کرسکتے ہیں۔ ان کیمیکلز میں سب سے زیادہ مؤثر اینٹی فنگل کیمیکلز، مائیکونازول اور کیٹوکونازول ہیں۔کیٹوکونازول کیمیکل کو شیمپو میں استعمال ہوتا ہے جبکہ مائیکونازول فی الحال صرف کریم کی صورت میں دستیاب ہے۔

خشکی سے بچاؤ کے لیے مؤثر اینٹی ڈینڈرف شیمپو:

بالوں کی خشکی سے بچاؤ یا اس پر قابو پانے کے لیے ایسے مندرجہ ذیل کیمیکلز پر مشتمل شیمپو استعمال کیے جاسکتے ہیں:1-کیٹوکونازول2-سیلیسیلک ایسڈ3-سیلینیم سلفائیڈ4-زنک پائیریتھیون5-کول ٹار

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *