متفرق

امراض سینہ کا علاج

Spread the love

میں خیال کرتا ہوں کہ امراضِ سینہ مثلاً سِل، کھانسی وغیرہ کے واسطے اس سورۂ شریفہ (النّاس) میں ایک دعا ہے۔ کیونکہ آج کل ڈاکٹروں نے یہ تحقیقات کی ہے کہ پھیپھڑے میں ایک باریک کیڑے ہوتے ہیں جن کو جِرْمز کہتے ہیں۔ جب وہ پیدا ہوجاتے ہیں تب پھیپھڑا زخمی ہوکر سِل کی بیماری اور کھانسی پیدا ہوجاتی ہے۔

جنّ بھی ایک باریک اور مخفی شے کو کہتے ہیں۔ اس سورة میں ان اشیاء کے شر سے پناہ چاہی گئی ہے۔ جو سینہ کے اندر ایک خرابی پیدا کرتے ہیں۔ ناظرین اس کا تجربہ کریں۔ لیکن صرف جنتر منتر کی طرح ایک دعا کا پڑھنا اور پھونک دینا بے فائدہ ہے، سچے دل کے ساتھ یہ سورة اور معنی کو بطور دُعا کے مریض اور اس کے معالج اور تیماردار پڑھیں اور مریض کے حق میں دعا کریں تو اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے اور بخشنے والا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ایسے بیماروں کو اس کلامِ پاک کے ذریعہ شفا حاصل ہو۔ واللہ اعلم بالصواب۔

اس سورۂ شریفہ (النّاس) کے شانِ نزول کے بارہ میں حدیث شریف میں آیا ہے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آج کی رات مجھ پر اس قسم کی آیات نازل ہوئیں کہ ان جیسی میں نے کبھی نہیں دیکھیں وہ معوذتَین ہیں۔ ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم جنّ و انس کی نظرِ بَد سے پناہ مانگا کرتے تھے، مگر جب معوذتَینِ نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور طرح اس امر کے متعلق دعا کرنا چھوڑ دیا اور ہمیشہ ان الفاظ میں دعا مانگتے تھے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوا کرتے تو ان دونوں سورتوں کو پڑھ پڑھ کر دَم کیا کرتے تھے۔ (حقائق الفرقان جلد چہارم صفحہ 587)

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *