صحت و غذا

امراض دل کیلئے محفوظ اور قیمتی دوائیں

Spread the love

ہمارے آقا و مولا آنحضورﷺ نے فرمایا :

رسول اللہ ﷺ سے روایت ہے کہ: “انسانی جسم کے اندر گوشت کا ایسا لوتھڑا ہے کہ اگر وہ صحیح ہو تو پورا جسم صحیح رہتا ہے، اور اگر اس میں خرابی پیدا ہوجائے تو پورا جسم خراب ہوجاتا ہے۔ جسم کا یہ حصہ دل ہے۔”( بخاری و مسلم ‏)

قبل اسکے کہ ان قیمتی دواؤں کے بارے عرض کروں، دل کے مسئلے پر مختصر اور آسان روشنی ڈالنا چاہوں گا۔ اور میں یہ بات کھل کر کہدینا چاہتا ہوں کہ میرا یہ مضمون اگرچہ مفید ثابت ہوگا مگر دل کے مریض اپنے دل کے معاملے میں کسی قسم کا رِسک نہ لیں اور ماہر طبیب کی نگرانی علاج کروائیں۔

1۔  انجائنا یا سینے میں درد :

یہ ایک تکلیف ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب آپ کے دل کے پٹھوں کے کسی علاقے کو آکسیجن سے بھرپور خون نہیں ملتا۔ انجائنا آپ کے سینے میں دباؤ یا نچوڑنے کی طرح محسوس کرسکتے ہیں۔ آپ اسے اپنے کندھوں، بازوؤں، گردن، جبڑے یا پیٹھ میں بھی محسوس کرسکتے ہیں۔

2۔  سانس کی تکلیف :

یہ علامت اس وقت ہوتی ہے جب CHD دل کی ناکامی کا سبب بنتا ہے۔

سی ایچ ڈی کا مطلب ہے

Coronary heart disease is a narrowing of the small blood vessels that supply blood and oxygen to the heart۔  Coronary heart disease (CHD) is also called coronary artery disease۔

جب آپ کو دل کی ناکامی ہے، دل آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی خون پمپ نہیں کر سکتا۔ آپ کے پھیپھڑوں میں سیال پیدا ہوتا ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔

3۔  دل کی ناکامی

دل کی ناکامی ایک ایسی حالت ہے جس میں آپ کا دل آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی خون پمپ نہیں کرسکتا ہے۔ دل کی ناکامی کی سب سے زیادہ عام علامات اور علامات سانس لینے یا سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں ؛ تھکاوٹ اور ٹخنوں، پیروں، ٹانگوں، پیٹ اور گردن میں رگوں میں سوجن ہے۔

دل کی ناکامی کو بنیادی طور پر بائیں وینٹیکولر، دائیں وینٹیکولر یا خسارے کے مقام پر مبنی بائیونٹریکولر کے طور پر درجہ بندی کیا جاسکتا ہے۔

4۔  دل کی دھڑکن : arrhythmia

یہ دل کی دھڑکن کی شرح یا تال میں ایک مسئلہ ہے۔ جب آپ کو arrhythmia ہو تو، آپ یہ محسوس کرسکتے ہیں کہ آپ کا دل بےترتیبی سے دھڑکتا ہے یا بہت تیزی سے دھڑک رہا ہے۔

ان سب مسائل کیلئے ایک محفوظ اور قدرتی دوا جس کے اجزاء کئی صدیوں سے استعمال ہو رہے ہیں۔

ادرک :

ادرک خون کو پتلا کرتا ہے، یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90 فیصد تک کم کرتا ہے۔

لہسن :

اس میں موجود ایلیسین عنصر کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور دل کے بند والوں کو کھولتا ہے۔

لیموں :

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور پوٹاشیم خون کو صاف کرتے ہیں اور بیماری کے خلاف مزاحمت بڑھاتے ہیں۔

سیب کا سرکہ :

اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ہیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں۔

اب آتے ہیں ان اجزاء کے ساتھ نسخہ بنانے کی طرف

دل کی نالیاں صاف رکھنے، کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے نیز معدہ و جگر اور گردوں کی حفاظت کیلئے نہایت کارآمد اور مزیدار

شفائے قلب سیرپ

تیاری اجزاء اور بنانے کا طریقہ :

آدھ کلو دیسی لہسن،آدھ کلو ادرک،آدھا لیٹر سرکہ سیب اصلی،ایک کلو دیسی لیموں،ایک کلو شہد خالص۔

تمام چیزیں نہایت اعلٰی اور صاف ستھری لے کر صاف ستھرے برتنوں میں نسخہ تیار کریں۔

بہتر ہے کہ لیموں اور ادرک کو باہر سے جھاگ دار صابن سے دھو کر پانی سے اچھی طرح صفائی کریں۔

لہسن اور لیموں دیسی ہی لینے ہیں جو کوشش کرکے مل جائیں گے۔

سب سے پہلے ایک کلو دیسی لیموں کا جوس نکال کر سائیڈ پر رکھیں، پھر ادرک چھیل کر چھری سے نہایت باریک چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اور لہسن چھیل کر دھوکر کر دونوں کو بلینڈر جگ میں ڈال دیں، ساتھ ہی لیمن جوس اور آدھا لیٹر سرکہ سیب اسی جگ میں ڈال کر شیک بنائیں۔

ایک دُھلا ہوا صاف موٹا کپڑا کسی جگ پر رکھ کر احتیاط سے ادرک، لہسن، لیمن جوس اور سرکہ سیب والا آمیزہ کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح پُن لیں۔ پُنتے وقت ٹیبل سپون سے کپڑے پر آمیزے کو ہلاتے رہیں تاکہ لیکوڈ آسانی سے دوسرے جگ میں چلا جائے۔ پھر بعد میں اس کپڑے کو نہایت زور سے نچوڑیں تاکہ سارا لیکوڈ نُچڑ جائے۔

بعد ازاں اس لیکوڈ میں ایک کلو شہد خالص مکس کرکے صاف اور خشک کی ہوئی بوتلیں بھر کر فریج میں رکھ لیں۔

کئی لوگ اس سیرپ کو آگ پر پکاتے ہیں لیکن آگ پر ہر بندہ نہیں پکا سکتا اور سیرپ بدبودار ہوجاتا ہے، اسلئے بہتر ہے کہ اسی طریق پر بنایا جائے اور فریج میں رکھ دیا جائے، فریج کے بغیر نہ رکھا جائے۔

اگر سیرپ کی ایک سے زیادہ بوتلیں بنیں تو ایک بوتل فریج میں رکھیں اور باقی فریزر میں۔ میرے تجربے کے مطابق اس طریق سے بنا ہوا سیرپ فریج میں دو تین ماہ نکال جائے گا ۔ فریج والی بوتل سے روزانہ تین ٹیبل سپون سیرپ ایک گلاس تازہ یا نیم گرم پانی میں مِکس کرکے ناشتے سے آدھ گھنٹہ پہلے اور اتنا ہی سیرپ بوقتِ عصراللہ شافی پڑھ کر پی لیں۔

جب یہ بوتل ختم ہو تو فریزر سے دوسری بوتل نکال کر باہر رکھیں، چند گھنٹوں میں پگھل جانے پر فریج میں رکھ کر پہلے کیطرح استعمال کریں۔ یہ سیرپ کم از کم چالیس دن سے لیکر دو تین ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔  اسے سال میں ایک بار ہر بندہ استعمال کرے تو بہت سی بیماریوں سے شفاء پا جائے گا۔

دوسری اہم دوا جو نہایت ضروری اور محفوظ ہے وہ ہے

کریٹیگس آکسی Q مدر ٹنکچر

یہ ہومیوپیتھی کی ایک طاقتور دوا ہے جو بلڈ پریشر ، دائمی دل کی بیماری ، سر اور گردن کے پچھلے حصے میں درد سے پریشانی کا علاج کرنے میں معاون ہے۔ یہ ٹائیفائیڈ کے خاتمے اور آنتوں سے بہنے میں بھی مددگار ہے۔ یہ دوا دل ، سر ، پیشاب کی نالی ، جلد اور نیند سے متعلق حالات کی مختلف علامات کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔کریٹیگس مدر ٹنکچر خون کی نالیوں سے چربیلی کثافتوں اور بلاکیج کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عام طور پر تو کریٹیگس کو صرف امراضِ دل کیلئے استعمال کیا جاتا ہے مگر ریسرچ اور تجربہ بتاتا ہے کہ اس دوا کی جسم کے ہر عُضو کو ضرورت ہے۔  میرے تجربے کے مطابق اس دوا کا سب سے زیادہ مفید اثر دل، دماغ، معدہ، جگر، گردوں اور پھیپھڑوں پر ہوتا ہے۔

کریٹیگس بلڈ پریشر کو منظم کرتی ہے ، سر میں درد کم کرنے میں مدد کرتی ہے ، جوڑوں کے درد کو دور کرتی ہے ، سینے کے درد میں موثر ریلیف فراہم کرتی ہے ، آنتوں سے ہونے والا خون ختم ہوتا ہے ، آرٹیروسکلروسیس کا علاج کرتی ہے ، ٹائیفائیڈ کے علاج میں مدد کرتی ہے ، بچوں میں پیشاب میں شوگر کی موجودگی، شہ رگ کے مریضوں میں نیند کے علاج میں مددگار ، ذہنی عدم استحکام ، اور ڈپریشن میں مفید ہے۔

میرے ایک استاد ہیں جو ایک ماہر طبیب بھی ہیں ان سے میں نے پوچھا کہ دل کی ایمرجنسی کیلئے کونسی دوا ہے ؟

استاد کا جواب تھا کہ: کریٹیگس سے بڑی ایمرجنسی کیا ہوسکتی ہے؟

استادِ محترم کے پاس زیادہ ٹائم نہ تھا کہ وہ اس دوائی کی مزید وضاحت کرسکیں مگر میں نے استاد کی یہی بات دماغ میں محفوظ کرلی کہ: کریٹیگس دل کی سب سے بڑی ایمرجنسی دوا ہے۔ چنانچہ لفظ ایمرجنسی اور کریٹیگس پر میں نے تحقیق شروع کردی اور تجربات کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ کریٹیگس مدر ٹنکچر ایک ایسی محفوظ دوا ہے جو ایمرجنسی کی صورت میں ہر 15 منٹ بعد دس دس قطرے تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے آرام آنے تک دی جاسکتی ہے۔ علاج کے طور پر 10-10 قطرے تین ٹائم لیئے جا سکتے ہیں۔

تیسری سب سے اہم ہومیو مرکب دوا ڈایا کارڈ گولڈ ڈراپس میڈس فارمیسی جرمنی کی ہے

DIACARD Gold Drops Maduas ( Heart Tonic )

یہ دل کے ہر معاملے کیلئے نہایت اہم، مُستند اور مُفید دوا ہے۔

جن دواؤں اور اجزاء کا ذکر میں نے اپنے اس مضمون میں کیا ہے یہ تمام دوائیں اللہ کے فضل سے دل کی بلاکیج کھولنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انسان کو بائی پاس آپریشن سے بچا سکتی ہیں۔ کیونکہ میں نے خود ان دواؤں اور اجزاء سے کام لیا ہے۔

آخر میں پھر یہ واضح کر دینا چاہوں گا کہ یہ ایک مفید اور معلوماتی مضمون ہے۔

سیلف میڈیکیشن صحت کے لیئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔بغیر مشورۂ طبیب کسی قسم کی دوا کا استعمال درست نہیں۔اگر آپ خدانخواستہ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو براہ کرم اپنے معالج یا قریبی طبیب و ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ (منقول)

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *