معاشرہ

والدین

Spread the love

تحریر:قرۃ العین فاروق حیدرآباد

ابھی تو میں جوان ہوں جی ہاں ابھی تو میں جوان ہوں، جوان رہوں یا عمر ڈھلے  مجھے اپنے والدین کی خدمت کرنی ہے اور ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنا ہے انہوں نے مجھے بچپن میں قدم قدم پر سنبھالا مجھے پالا مجھے گرنے سے بچایا اس وقت میری ہڈیاں اور ٹانگیں کمزور تھیں آج ان کی ہڈیاں اور ٹانگیں کمزور پڑ رہی ہیں میں نے انہیں سنبھالنا ہے میرے والدین نے مجھے بولنا سکھایا میری توتلی زبان سے ادا ہوئے جملے اور قصے سننے آج مجھے ان کے قصے اور بیتے دنوں کی کہانیاں و واقعات سننے ہیں انہوں نے مجھے قدم قدم پر سہارا دیا، سمجھایا، بتایا، دنیا کی اونچ نیچ بتائ دنیا میں جینے کا طریقہ سکھایا، رشتوں اوررشتےداروں سے میل جول رکھنا سکھایا، لالچ، ہوس شوشا سے دور رہنا سکھایا تو وہیں غصے میں خاموش رہنے، سچ بولنے ، دین پر چلنے، دوسروں کی غیر ضروری باتوں سے دور رہنے، لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرنے، اچھے لوگوں سے دوستی کرنے میں پہل کرنا سکھایا، ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا سکھایا تو وہیں غریبوں کی مدد کرنا، دوسروں سے نہ مانگنا صرف اور صرف اللہ سے مانگنا ان کو اپنا غم سنانا سکھایا، بڑوں کی عزت، بچوں سے شفقت کرنا اور اپنے ہم عمر لوگوں کے ساتھ اچھائی کرنے کا درس دیا، اگر کسی کے ساتھ کوئی اچھائی کررہے ہو یا کسی کی مدد کررہے ہو تو اس طرح سے کرو کہ اس کا زمانے بھر میں ڈھنڈورا نہ پیٹو، کوئی ایسا کام نہ کرو کہ اپنے ماضی پر شرمندہ ہی رہتے ہوئے اپنا حال ان سوچوں میں خراب کرو اور اپنے مستقبل کو انہی سوچوں میں گذار دو، کوئی ایسا کام نہ کرو کہ خاندان کا نام بدنام ہواور باپ دادا کی عزت خراب ہو، جیو تو سب کے لیے اور جینے دو تو سب کو

         آہ ان باتوں کو گرہ سے باندھ کر جینا مگر….. مگر میں کیسے جیوں کیسے اپنے والدین کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کروں ایسے معاشرے میں جہاں آج جھوٹ ہے، فریب ہے، حسد، دوغلا پن،  بےچینی ہے مگر اگر میں ہی صحیح رہوں تو۔۔۔۔۔توشاید  میرے اردگرد رہنے والے پھر ان سے تعلق رکھنے والے یوں پورا معاشرہ ہی صحیح رہے ، کیوں کسی اور کو مثال بناؤں میں خود ہی کیوں نہ مثال بنوں اپنے والدین کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کر کے ۔

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

One thought on “والدین

  • Saliha tahir

    بہت اچھی کاوش ہے

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *