متفرق

نبیؐ کے نام پر

Spread the love

امۃ الباری ناصر۔ امریکہ

درسِ نفرت  اور حقارت  ہے نبی ؐ کے نام پر 

ہر طرف وحشت ہے  دہشت ہے  نبیؐ کے نام پر 

یا رسول اللہ ؐ  اس امت کو آخر کیا ہوا

لوٹ مار اور  قتل و غارت  ہے نبیؐ کے نام پر

اس طرح کیا نیک نامی ہوگی اب اسلام کی    

فتنہ انگیزی شرارت  ہے   نبیؐ کے نام پر

آپ  سے منسوب ہو کر  کچھ تو ہو  خوف خدا

بے حیائی  شرک و بدعت ہے نبیؐ کے نام پر

چھوڑ دیں یہ تفرقہ بازی خدا کے واسطے

باقی گر  کوئی بھی غیرت ہے نبیؐ کے نام پر

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *