نظم ۔ ۔ ۔ طاہرہ زرتشت نازؔ
شاعرہ: طاہرہ زرتشت نازؔ
جاں سے پیارے مجھ کو میرے مصطفیٰ ﷺ
سارے جہاں کے رہ نما صلَّ علیٰ
ٹوٹے دلوں کا آسرا صلَّ علیٰ
تعلیم دی جو آپ نے پیارے نبی
دنیا ہوئی حق آشنا صلِّ علیٰ
مٹنے لگا پھر کُفر کا ہر اِک نشاں
اُونچی ہوئی حق کی صدا صلَّ علیٰ
جاں سے پیارے مجھ کو میرے مصطفیٰ
ہر ذرّہِ تن ہے فدا صلِّ علیٰ
عاشق دل و جاں سے ہے عاجز آپ کی
مجھ کو شفاعت ہو عطا صلَّ علیٰ
کرتی تو ہُوں کوشش کہ تقویٰ پر چلوں
لیکن ہے مشکل راستہ صلَّ علیٰ
دونوں جہاں میں آپ کا سایہ ملے
زخمی دلوں کی ہے دعا صلِّ علیٰ
مشکل گھڑی اسلام پر ہے اے نبی
اے کاش اب اُترے خُدا ، صلِّ علیٰ
الله کرے ہم اُن اصولوں پر چلیں
جو بھی ہیں طٰهٰ کی عطا صلِّ علیٰ


