شعر و شاعریگوشۂ ادب

پتہ منزل کا پیچیدہ بہت ہے

Spread the love

شاعرہ: سیدہ نفیس بانو شمع۔ نئی دہلی

 

پتہ منزل کا پیچیدہ بہت ہے

مگر یہ راستہ اچھا بہت ہے

 

بجھالوں گی میں دل کی سوزشوں کو

میری آنکھوں میں بھی دریا بہت ہے

 

ہر اک منظر میں ہے جلوہ تمہارا

بس اک موسیٰ سے ہی پردا بہت ہے

 

عوض میں دل کے سب جاں مانگتے ہیں

چلو بازار یہ سستا بہت ہے

 

تمنا ہے کہ دیکھوں حسن اُس کا

فرشتوں میں بھی اب چرچا بہت ہے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *