نظم ۔ ۔ ۔ آئرین فرحت
شاعرہ: آئرین فرحت
🇵🇰نظم پاک وطن 🇵🇰
اے پاک وطن تیری چاہت میں یہ جان مری نذرانہ ہے
اک جذبۂ حب الوطنی ہے ہمیں اپنا فرض نبھانا
مت رنگ ونسل پر تم جانا ہم قوم کے سب رکھوالے ہیں
دیوار ہیں سیسہ پگھلائی یہ یاد رہے دل والے ہیں
گر وقت پڑا تو خون سے اپنے گلشن کو مہکانا ہے
تم یاد رکھو کہ سرحد سے کوئی آگے نہ بڑھ پائے گا
اس دھرتی کا بچہ بچہ دشمن کو دھول چٹائے گا
اس جان پہ کھیل کے ہم نے اپنا پاکستان بچانا ہے
کیسے نہ اس کے گن گائیں ہمیں اس مٹی نے پالا ہے
تم رات میں حملہ کرتے ہومیرے چاروں اور اجالا ہے
یہ سبز ہلالی پرچم اپنے ہاتھوں سے لہرانا ہے
اک جذبۂ حب الوطنی ہے ہمیں اپنا فرض نبھانا ہے


