شعر و شاعری

ہم خاک زاد

Spread the love

ڈاکٹرثمينه واحد

ہم جو خاک زاد ہيں

ہمارے روح ہر اس درد سے باغي ہيں

جو ورثے ميں ملے ہيں

ہم تو خاک زاد ہيں

ہميں مذہب سے کيا لينا

کہيں مسجود مسجد ميں

کبھي مجلس ميں، ماتم ميں

کہ ہم تو بے خبر

اپني ہي وصفوں سے

ہميں کس کي فکر ہے

ہمارا ہنر ہے، کس کي خاطر

کريں فرياد بھي تو کيا

کہ رہتے ہيں يزيدوں ميں

اگر سنتے ہو تم صاحب

حقيقت آشنا ہيں ہم

اٹھاتے کس قدر تنہا

ہيں اتنا بوجھ آنکھوں پر

نہ تم جيسے نہ اپنوں سے

اگر تسليم کرپائو

تو آدم زاد ہيں ہم بھي

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *