شعر و شاعری

وفا کا میری دیا ہاتھ سے بجھاتے ہوئے

Spread the love

فہمیدہ مسرت احمد جرمنی

وفا  کا میری دیا ہاتھ سے بجھاتے ہوئے

پلٹ کے دیکھا نہ اک باراس نےجاتے ہوئے

لگے تھے پنکھ فضاؤں میں اُڑ رہی تھی میں

ہوا میں جگنو ترے نام کے اُڑاتے ہوئے

یہ چاند تارے مرے ساتھ جاگتے ہی رہے

تمام رات محل پیار کا بناتے ہوئے

انا کو  طاق پہ اپنی اگرچہ رکھ ڈالا

بلک بلک  کے میں روئی اُسے مناتے ہوئے

نہ جانے کتنے مراحل سے کرب گزرا تھا

وہ اس کا ہاتھ کسی غیر کو تھماتے ہوئے

فریب دیتے ہیں اکثر یہ قند لہجوں سے

ذرا سا ہنستے  ہوئے بات کو گھماتے ہوئے

ہماری آنکھوں میں اک خواب روشنی کا رہا

اندھیرے  ظلم و ستم کے سدا مٹاتے ہوئے

چھلک پڑے ہیں مَسرت یہ اشک جانے کیوں

پلک پلک پہ ستارے کبھی سجاتے ہوئے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *