مدیرہ کی ڈاک

مدیرہ کی ڈاک

Spread the love

ضروري وضاحت: محدود صفحات کے باعث مديرہ کي ڈاک ميں تبصرے چيدہ چيدہ شائع کئے جاتے ہيں۔ بہت سارے تبصرے ميل اور واٹس اَپ کے ذريعہ موصول ہوتے ہيں۔ ادارہ سب کو شائع کرنے سے قاصر ہے۔ ان تمام خواتين و حضرات کا ہم تہہ دل سے مشکور ہيں جو ہماري حوصلہ افزائي اور پسند کرتے ہيں۔

محترمہ ايڈيٹر صاحبہ۔ آداب عرض ہے ہميں تو ہر مضمون اور ہر تحرير اسکي آبگينہ ہي دکھائي ديتي ہے۔ کمال آپ کا کہ جس خوبصورتي سے آپ اس کو ہم  تمام خواتين کيلئے سجا کر پيش کرتي ہيں يہ قابل ديداور  محنت طلب کام ہے آپکي تمام ٹيم مبارک باد کي مستحق ہے۔ سيدہ وارثي کا مضمون سنہري اسلامي دور امام بخاري انکي عمليت پسند آيا تحقيقي،معلوماتي،علم اور تہذيب کا مرقع تھا اسلامي تعليمات کے مضامين اور اسميں “عورتوں سے حسن سلوک “کا خواتين کے ليے اسلامي اصلاحي پہلو کے لحاظ سے مفيد تھا۔ آبگينے ميگزين کو ديار غير سے اتنا اچھا اور معياري رسالہ جاري کرنے پر دل کي گہرائيوں سے شکريہ۔         ناہيد تبسم حيدرآباد انڈيا

***

آبگينے کا جنوري کا شمارہ نگاہوں کے سامنے آيا تو لگا کہ واقعي نيا سال آ گيا۔اداريہ ميں مکرمہ مدثرہ عباسي صاحبہ نے کيا خوب نئے سال کا آغاز کيا ہے۔اتنے خوبصورت نصائح اور حوالہ جات کہ دل و دماغ تو کيا،روح تک معطر ہو گئي۔درس قرآن سے مديرہ کي ڈاک تک ہر صفحہ توجہ کا مرکز رہتا ہے۔مکرمہ اچھي آپا کا مضمون (علم نجوم) بہت ہي معلوماتي تھا۔مکرمہ فائزہ حبيب کي تحرير (شکوہ آدم) ميں مرد و عورت کي زمہ داريوں،احساسات، اور تعلق کي نوعيت کو بہت ہي عمدگي سے بيان کيا گيا ہے۔مکرمہ قرأة العين فاروق کي تحرير (اخبار فروش) معاشرتي مسائل کي عکاسي کرتي نظر آئي۔سعديہ قريشي کي تحرير (نمک اور دادا جي کي کہاني) ايک پر لطف تحرير،جسے پڑھ کر بہت مزہ آيا۔مکرمہ رفعت امان اللہ کي خوبصورت تحرير (آپا جي) بہت ہي پرسوز تحرير جو دل ميں اتر گئي۔تاريخي تحرير بہادر شاہ ظفر کے متعلق بہت زبردست لگي۔ اس کے علاوہ طاہرہ زرتشت صاحبہ کي نہايت موثر تحرير جس ميں شاعري کے فن کو نکھارنے کے گر بتائے گئے ہيں،نو آموز شعراء کے ليے نہايت کارامد تحرير۔بطورِ مجموعي يہ شمارہ تازہ ہوا کے جھونکے جيسا تھا جس ميں عمدہ تحارير کے ساتھ ساتھ دلکش کلام سے بھي محظوظ ہوئے۔اس شاندار کاوش پر ميں تہہ دل سے آبگينے کي پوري ٹيم کو مبارکباد پيش کرتي ہوں۔اللہ تعاليٰ ہر سال اس شمارے کو مزيد ترقي عطا فرمائے آمين ثم آمين

آصفہ بلال پاکستان

***

آبگينے ايک بہت دلچسپ اور معياري رسالہ ہے جس ميں بہت معلوماتي مضامين ہوتے ہيں جب بھي پڑھا بہت اعلي پايا۔               شفقت نجم جرمني

***

مکرم و محترم عباسي صاحب و مدثرہ عباسي صاحبہ السلام عليکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

آپ اور آپ کي ٹيم کي انتھک محنت اور لگن کا نتيجہ ہے کہ ہر ماہ ٹھيک وقت پر” آبگينے “ ہماري دسترس ميں ہوتا ہے۔ معيار بہت اعلٰي ہے۔ قرآن و حديث کےعلمي مضامين کے ساتھ ساتھ ديگر مسائل پر بھي بہت عمدہ مضامين علم ميں اضافہ کا باعث ہيں۔ دسمبر کے شمارے ميں بھي بعض تحريرات بے حد دلچسپ ہيں، مثال کے طور پر “کيسے کيسے انمول ہيرے لوگ ““سنہرا اسلامي دور امام بخاري اور ان کي علميّت پسندي”اس کے علاوہ “ نمک اور دادا جي کي کہاني” بے حد دلچسپ ہے جو مجھے بھي تين چار دہائياں پرانے وقتوں کي اُجلي عمارات کي سير کے لئے لے گئيں۔ جہاں ہمارے پيارے بڑے ابا جي اور اُن کي انمول کہانياں بکھري پڑي ہيں۔ ايک خوبصورت اور سچا پيغام لئے ہوئے اداريہ بھي بہت خوب!! يہ ادبي کاوش ہر لحاظ سے عمدہ و اعلٰي ہے۔ اللہ تعالٰي آپ سب کي کوششوں کو ثمر بار کرے اور اس نيک کام کا بہترين اجر عظيم عطا فرمائے۔ بہت ساري دعائيں آپ کے لئے آپ کي ٹيم کے لئے، اللہ تعالٰي قبول فرمائے۔

خاکسار طاہرہ زرتشت ناروے

***

مدثرہ عباسي صاحبہ              السلام عليکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

آپ کا رسالہ آبگينے پڑھا۔ نہايت عمدہ، جاذب نظر، عمدہ ڈيزائننگ اور تمام مضامين باعث تسکين تھے۔بہت اعلي، دلچسپ اور معياري رسالہ ہے۔آپ کي خدمات اور مساعي بھي قابل قدر ہيں۔ اللہ تعالي اس رسالے کو مزيد ترقيات سے نوازے۔ آمين        رعنا رشيدکرئيڈن لندن

***

پياري حميرا جي،       آداب و تسليمات

نيا سال ،پہلا شمارہ ،،آبگينے،،اپني مخصوص شان برقرار رکھتے ہوئے۔ابتداماشاءاللہ درس قرآن کريم، خطاب ہو حقا ئق الفرقان سے، مخاطب ہو۔رب العالمين نبي کريم صلي اللہ عليہ وسلم کي بيويوں سے،،،،بہت عمدہ انتخاب،اداريہ،ميں ماضي کا احتساب،

آگے کا لائحہ عمل ،مدثرہ بيٹي دعاؤں کےساتھ بلند عظم لئے اپني ٹيم کو کاميابي کي منزلوں کي طرف رواں دواں ہيں اللہ تعاليٰ اعليٰ کاميابيوں سے نوازے آمين يارب العالمين آمين۔اسلامي تعليمات کے لئےاس مرتبہ بھي حضرت جويريہ ام المومنين سے شروع کر کے 13 صفحات پر اعلي ترين معيار کے حوالہ جات کے ساتھ علمي مضامين ساتھ کوئي ٹوٹکہ نظر سے گذرا ،،*کيسے کيسے انمول ہيرے لوگ*پر تو قدم رک ہي گئے ۔دل نے بہت دعائيں ديں۔ساتھ شاعري کے دھنک رنگ،منصورہ من،،دل ميں يادوں نے جب بھي وحشت کي،۔ واہ واہ،شوکت کي عمدہ غزل ،،ہم خاک زاد ،،بھي بہت خوب*علم نجوم،پر اچھي آپا کي قرآني اور احاديث کے حوالہ جات سے مدلل تحريرفائزہ حبيب،قرتہ العين،ناديہ ، راضيہ سيد،اچھي کاوشيں ہيں،نمک اور دادا کي کہاني  دلچسپ،آپاجي، انتہائے محبت،بہادرشاہ ظفر،،،،،دلگير کر دينےوالي تحرير ،طاہرہ زرتشت جي،شاعري ميں کمال حاصل کرنے کے لئے، عمدہ مضمون اور کلام ماشاءاللہ،*اترا ہے فلک سے يوں تخيل کا ستارہ،دل جھوم اٹھا حسن مجسم سے ہمارا**امتہ الباري ناصر صاحبہ*کملي تيرے در دي،تمام شاعرات بہت عمدہ کلام پيش کرتي ہيں۔اس کے علاوہ گريلو ٹوٹکے،پکوان کي تراکيب سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔بچياں تو تلاش ميں رہتي ہيں۔کرونا ان دنوں ميں وٹامن ڈي اور سي کااستعمال انتہائي لازمي ہے۔اس کي افاديت کے بارے ميں معلومات فراہم کرنے پر شکريہ ،بچوں کاگلستان،ديني معلومات،بہت عمدہ کاوش ہے۔              برکت ناصر کراچي پاکستان

***

آبگينے آپکا اپنا رسالہ ہے جو اردو ادب کے فروغ ميں کوشاں اور لکھاري بہنوں کے لئے اپني ادبي کاوشوں کو منظر عام پر لانے کے ليے بہترين پليٹ فارم ہے۔ اس رسالے کي معاونت کرنا اس کے ممبر ہونے کي حيثيت سے ايک اخلاقي فريضہ ہے۔اس سلسلے ميں آپکي معاونت ہمارے شامل حال ہے۔محترمہ امتہ الجميل سيال صاحبہ نے جرمني سے 100 يورواورمحترمہ امتياز بٹ صاحبہ نے ہالينڈ سے 45 پاؤنڈ رقم بطور اعانت ارسال کي ہے ادارہ ان دونوں بہنوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *