شعر و شاعری

یہی تیرا ہے وتیرا ہے یہی تو شان ہے تیری

Spread the love

نورالصباح جرمنی

تیرے قدموں میں رہنا ہے مجھے تا عمر اے دلبر

تیرے کوچوں میں گلیوں میں تیرے در پر ہو میرا سر

جہاں دیکھو ں جدھر دیکھوں تیرا چہرہ نظر آئے

زمانہ میں نہ تجھ سا دوسرا کوئی مجھے بھائے

یہ سب گلیاں نگر دریا سمندر یہ شجر سارے

تیری حمد و ثنا کرتے ہیں سب تیرے یہ فن پارے

نہیں تجھ سا پیارا اس زمانے میں کوئی دوجا

کروں میں ہر گھڑی ہر وقت ہر دم بس تیری پوجا

میرا دل عشق میں تیرے تڑپتا ہے اچھلتا ہے

گزارو اس کے در پر عمر تب وہ یار ملتا ہے

مجھے رنجوں سے تکلیفوں سے دردوں سے نکالا ہے

میرے پیارے میری جان مجھ کو بس تو نے سنبھالا ہے

مسیحا نے جو کی تجھ سے محبت مجھ کو سکھلا دے

محمد مصطفی کے سب رموز عشق بتلا دے

میرے پیارے میرا دل چاہتا ہے تجھ پہ مر جاؤں

فدا ہو جاؤں تجھ پہ دلبرم حد سے گزر جاؤں

نہیں الفاظ میرے پاس اظہار تمنا کے

اٹھوں نہ ادھر سے تیرے چھوڑ دوں سب کام دنیا کے

سمندر جیسے کوزے میں ہو ویسے عشق ہے دل میں

اگر تو دور ہے تو کچھ نہیں دنیا کی محفل میں

میرے سارے گناہوں لغزشوں ساری خطاؤں کو

سبھی کچھ جان کر کرنا نہ رد ساری دعاؤں کو

یہی تیرا ہے وتیرا ہے یہی تو شان ہے تیری

میری منزل ہے تو رستہ ہےتو اور جان تو میری

جبیں سجدے میں ہو اور دل تیرے قدموں میں رکھا ہو

ہے جو کچھ پاس میرے سب وہ تیرے نام ہو جائے

اسی حالت میں اپنی زندگی کی شام ہو جائے

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *