کھانوں میں میوہ جات کا استعمال
کابلی پلاؤ
درکار اجزاء:چاول۔ ایک کلو، بکرے کی چانپ۔ ½1 کلو، تیل۔750گرام، دہی۔ ½ کپ، نمک۔ حسبِ ذائقہ، پیاز (تل کر سنہری کرلیں)۔1عدد، پیاز (کٹی ہوئی)۔2عدد، ادرک (چوپ کرلیں)۔2انچ کا ٹکڑا، کشمش (تلی ہوئی)۔ ایک چوتھائی کپ، لہسن کے جوے (چوپ کرلیں)۔ 10عدد، بادام (کٹے اور تلے ہوئے)۔ ½ کپ، لیموں کا رس۔2کھانے کے چمچ، ثابت دھنیا۔ 2چائے کے چمچ، زعفران، کیوڑا۔ تھوڑا سا، سونف۔ 2چائے کے چمچ، ادرک لہسن پیسٹ۔ 1چائے کا چمچ، ثابت گرم مسالہ۔ تھوڑا سا، پانی۔ 8کپ
ترکیب:سب سے پہلے چانپوں کو دھو کر اس میں پانی، نمک، ادرک، لہسن پیسٹ، کٹی ہوئی پیاز، دھنیا اور سونف ڈال کر تقریباً ایک گھنٹے تک پکائیں۔ جب چانپیں گَل جائیں تو انہیں نکال کر گرم تیل میں فرائی کر کے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ چانپوں کی یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھیں۔ زعفران اور کیوڑے کو مکس کرلیں۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کریں۔ ثابت گرم مسالہ، چوپ کیا ہوا ادرک لہسن اور دہی ڈال کر بھون لیں اور اس میں یخنی ڈال کر پکائیں۔ جب اُبال آنے لگے تو بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں۔ 5منٹ تیز آنچ پر پکائیں پھر نمک ڈال کر آنچ کم کردیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو چانپ ڈال کر دَم پر رکھیں۔ ڈش میں پہلے چاول، پھر اوپر چانپیں، پھر تلی ہوئی پیاز، تلی ہوئی کشمش، بادام، زعفران ملا کیوڑا اور لیموں کا رس ڈال کر سرونگ ڈش میں نکالیں۔ لیجیے مزیدار کابلی پلاؤ تیار ہے۔
مٹکا چکن ہانڈی
درکار اجزاء:پیاز۔ 3عدد، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے)۔ 3عدد، بڑی الائچی۔ ایک عدد، چھوٹی الائچی۔ 2سے 3عدد، ثابت کالی مرچ۔ 5سے6عدد، تیز پات۔ 2عدد، لال مرچ۔ 4سے 5عدد، نمک۔ حسب ذائقہ، ادرک لہسن پیسٹ۔ 1½ کھانے کا چمچ، اجوائن۔ ½ چائے کے چمچ، لال مرچ پاؤڈر۔ حسبِ ذائقہ، ہلدی پاؤڈر۔ ½ کھانے کے چمچ، دھنیا پاؤڈر۔ ½1 کھانے کے چمچ، کشمیری لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ۔ 3سے 4عدد، کاجو۔ 5سے 6عدد، دہی۔ ایک کپ، چکن۔ آدھا کلو، تیل۔ آدھا کپ، کریم۔ 2سے3کھانے کے چمچ، گرم مسالہ پاؤڈر۔ ½1 چائے کا چمچ
ترکیب:سب سے پہلے پیاز کو گرائنڈر کی مدد سے پیس لیں۔ پھر ٹماٹر، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، ثابت کالی مرچ، تیز پات، سوکھی لال مرچ، نمک، ادرک لہسن پیسٹ، اجوائن، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، کشمیری لال مرچ، ہری مرچ، کاجو اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب چکن ڈال کر پھر سے اچھی طرح مکس کریں اور30منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔ اس کے بعد ہانڈی میں تیل ڈالیں اور میرینیٹ کی ہوئی چکن شامل کردیں اور 4سے 5 منٹ کے لیے پکا لیں۔
بعدازاں ہانڈی کو ڈھک دیں اور آٹے سے سیل کردیں اور 30سے 40 منٹ کے لیے پکنے دیں۔ اب چولہا بند کرکے اس میں اچھی طرح کریم مکس کرلیں۔ ہانڈی کو پھر سے آنچ پر رکھیں، گرم مسالہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھک کر 4سے 5منٹ کے لیے پکالیں۔ آخر میں ہری مرچوں کے ساتھ سجاوٹ کرکے گرما گرم نان کے ساتھ گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

