شعر و شاعری

وقت بدلا ہے فقط، ہىں سبھى حالات وہى

Spread the love

م م محمود ؔ

وقت بدلا ہے فقط، ہىں سبھى حالات وہى

گرچہ انساں ہىں نئے مُو بمُو عادات وہى

گو در و بام پہ فانوس سجائے پُر نور

پر دروں خانہ رہى ظلمت و ظلمات وہى

محض اک دستِ گدائى ہے جو تبدىل ہوا

فىض و فىّاض وہى کاسہ و خىرات وہى

قاضىِ شہر نے پھر اذنِ رہائى نہ دىا

اُس کى پرسش بھى وہى مىرے جوابات وہى

ہم سے اگلے بھى ىہىں بسملِ معصوم ہوئے

گو ہے صىاد الگ، دام جدا، گھات وہى

جس تکبّر نے کئى شاہوں کو نابود کىا

ہے عجب خودسرى دہراتے ہو پھر بات وہى

سازشِ قتل مىں مىرى جو مددگار تھے کل

سىنہ زن نوحہ سرا آج ہىں حضرات وہى

حاذق الملک جنہىں سمجھے تھے تم، وہ تو خود

بسترِ مرگ پہ ہىں  نىز ہے اوقات وہى

ہم نے چاہت سے بڑى شہر بسائے تھے ىہاں

تم نے نفرت سے بنا ڈالے خرابات وہى

اک فقط ذات و نسب وجہِ تعلّى تو نہىں

نقشِ پا پر جو چلے سىّد و سادات وہى

تم نے محمود ؔ کے افکار سبھى سن بھى لىے

حىف صد حىف کہ جارى رہىں حرکات وہى

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *