متفرق

جو چاہئے سو مانگيے

Spread the love

ايک بادشاہ راستہ بھٹک کر کسي ويرانے ميں پہنچ گيا،وہاں جھونپڑي تھي اس جھونپڑي ميں رہنے والے شخص نے بادشاہ کي بڑي خدمت کي، وہ غريب جانتا بھي نہيں تھا کہ يہ بادشاہ ہے، مسافر سمجھ کر خدمت کي، بادشاہ بہت خوش ہؤا، جب جانے لگا تو اس نے اپني انگلي سے انگوٹھي اتاري اور کہا:تم مجھے نہيں جانتے ہو کہ ميں بادشاہ ہوں۔يہ انگوٹھي اپنے پاس رکھو، جب کبھي کوئي ضروت ہوگي ہمارے محل ميں آجانا، دروازے پر جو دربان ہوگا اسے يہ انگوٹھي دکھا دينا، ہم کسي بھي حالت ميں ہوں گے وہ ہم سے ملاقات کرادے گا۔بادشاہ چلا گيا، کچھ دن کے بعد اس کو کوئي ضرورت پيش آئي، تو وہ ديہاتي بڑے مياں محل کے دروازے پر پہنچے، کہا بادشاہ سے ملنا ہے، دربان نے اوپر سے نيچے تک ديکھا کہ اس کي کيا اوقات ہے بادشاہ سے ملنے کي، کہنے لگا نہيں مل سکتے، مفلس وقلاش آدمي ہے۔ اس ديہاتي شخص نے پھر وہ انگوٹھي دکھائي، اب جو دربان نے ديکھا تو آنکھيں پھٹي کي پھٹي رہ گئيں، يہ بادشاہ کي مہر لگانے والي انگوٹھي آپ کے پاس ؟بادشاہ کا حکم تھا کہ يہ انگوٹھي جولے کر آئے گا ہم جس حالت ميں ہو اُسے ہمارے پاس پہنچاديا جائے، چنانچہ دربان اسےساتھ لے کر بادشاہ کے خاص کمرے تک گيا، دروازہ کھلا ہوا تھا، اندر داخل ہوئے، اب يہ جو شخص وہاں چل کر آيا تھا، اس کي نظر پڑي کہ بادشاہ نماز ميں مشغول ہے، پھر اس نے دعا کے لئے اپنے ہاتھ اٹھائے،اس کي نظر پڑي تو وہ وہيں سے واپس ہوگيا اور محل کے باہر جانے لگا، دربان نےکہا مل تو لو کہا اب نہيں ملنا ہے، کام ہوگيا۔ اب واپس جاناہے تھوڑي دورچلاگيا، جب بادشاہ فارغ ہوگيا دربان نے کہاايسا ايسا آدمي آيا تھا يہاں تک آيا پھر واپس جانے لگا بادشاہ نے کہا فوراً لے کر آو وہ ہمارا محسن ہے، واپس لايا گيا بادشاہ نے کہا آئے ہو تو ملے ہوئے ايسے کيسے چلے گئے؟ اس نےکہا کہ بادشاہ سلامت !اصل بات يہ ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ کوئي ضرورت پيش آئے تو آجانا ہم ضرورت پوري کرديں گے۔مجھے ضرورت پيش آئي تھي ميں آيا اور آکر ديکھا کہ آپ بھي کسي سے مانگ رہے ہيں، تو ميرے دل ميں خيال آيا کہ بادشاہ جس سے مانگ رہا ہے کيوں نہ ميں بھي اسي سے مانگ لوں۔*يہ ہے وہ چيزکہ ہميں جب کبھي کوئي ضرورت ہو بڑي ہو يا چھوٹي ٬اس کا سوال صرف اللہ پاک سےکياجائےکہ وہي ايک در ہےجہاں مانگي ہوئي مرادملتي ہے۔

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *