پہلی فلسطینی آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب
عروہ حنین الریاس آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر بن گئیں، برطانیہ کی قدیم ترین اور بااثر یونیورسٹی میں سے ایک آکسفورڈ یونین نے اپنی 202 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک فلسطینی طالبہ کو اپنا صدر منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ الریاس نے انتخابات میں۷۵۷؍ پہلی ترجیح ووٹ حاصل کیے، جو ان کے قریبی حریف سے ۱۵۰؍ ووٹ زیادہ ہیں۔ جبکہ رائے دہندگان کی تعداد۱۵۲۸؍ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مدت کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔۱۸۲۳ء میں قائم ہونے والی آکسفورڈ یونین اپنےؑصر حاضر کے سوال و جواب کے پروگراموں، معروف مقابلہ مباحثوں اور عوامی تقریر و مباحثہ کی مہارتوں کو فروغ دینے والے ورکشاپس کے لیے مشہور ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات شرکت کرتی ہیں۔یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تمام دنیا میں بشمول یورپ ،فلسطین کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، اسی سلسلے میں متعدد مظاہروں کا بھی انعقاد کیا گیا ، جس میں شرکاء نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی حارحیت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔ عمومی طور پر فلسطینیوں کے تعلق سے ہمدردی اور قبولیت کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے، عروہ کا انتخاب اسی قبولیت کا ایک مظہر ہے۔
بشکریہ: انقلاب
نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔


