شعر و شاعری

نعت ۔ ۔ ۔ امۃ الباری ناصر۔ امریکہ

نعت گو: امة الباری ناصر

میرا محمد مصطفی ﷺ

سب حسینوں سے حسیں میرا محمد مصطفیؐ
شاہد و مشہودِ حق خیرالبشر خیرالوریؐ
ہے شہِ کون و مکاں لاریب محبوبِ خدا
حاملِ قرآن ہے اور حاصلِ ارض و سما

صل علی بارک علی حضرت محمد مصطفی ﷺ

دو جہاں کے واسطے رحمت بنایا آپؐ کو
بے کسوں کے درد کا امرت بنایا آپؐ کو
غم کے ماروں کے لئے راحت بنایا آپؐ کو
مطلعے انوار ہے پر نور چہرہ آپؐ کا

صل علی بارک علی حضرت محمد مصطفی ﷺ

چیر کے دل کیسے دکھلائیں کہ کتنا پیار ہے
ہم پہ یہ توہین کی تہمت بڑا آزار ہے
خوں کا ہر قطرہ برائے احمدِ مختار ؐہے
کوئی نظروں میں سمایا ہی نہیں اس کے سوا

صل علی بارک علی حضرت محمد مصطفی ﷺ

آپ ؐکے لطف و کرم سے عاجزہ کو آس ہے
وہ عنایت کیجئے جو آپ ؐہی کے پاس ہے
یعنی جو اذن شفاعت آپؐ ہی سے خاص ہے
میرے سر پرہاتھ رکھ دیجے خدا کا واسطہ

صل علی بارک علی حضرت محمد مصطفی ﷺ

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *