منفرد
(بشریٰؔ سعیدعاطف۔مالٹا)
لہجے میں ہے گلاب کی تاثیر منفرد
خاموش لب بھی کرتے ہیں تقریر منفرد
میں نظم و ضبط کی کروں گی داستاں رقم
دے عشق میں تُو درد کی جاگیر منفرد
ظلم و ستم تمہارے لکھے گا قلم مرا
تحریروں میں رہے گی یہ تحریر منفرد
اخلاص سے خمیر ہے گوندھا ہوا مرا
دل کی عمارتوں کی ہے تعمیر منفرد
پرواز ہو گی میرے سخن کی فلک تلک
ہو گی اندھیرے میں سدا تنویر منفرد
سارے زمانے میں نہ ملی ایک بھی مثال
تھی پیکرِ وفا کی تو تصویر منفرد
خوابوں کی اپنے لکھے گی تعبیر اب جدا
اِس دور کے ہے رانجھے کی یہ ہیر منفرد
چاروں طرف سے مجھ پہ برسنے لگی ہے داد
میری ادب میں ہو گئی تشہیر منفرد
پہچان نام سے ترے ہونے لگی صنم
پاؤں میں عشق کی پڑی زنجیر منفرد
کرنے لگے نصیب پہ اپنے تو رشک ہم
زیرِ نقاب دیکھی جو تصویر منفرد
حالات کے بھنور میں نہ پھنستے کبھی بھی ہم
کی ہوتی آپ نے کوئی تدبیر منفرد
ہر گام پر ملے ہیں مجھے راہبر یہاں
ہے ماں کی تو دعا کی یہ تاثیر منفرد
بشریٰؔ پہ مہرباں رہے میرا خدا سدا
لکھ کاتبِ نصیب تُو تقدیر منفرد

