نظم
حمیرا نگہت جرمنی
سنا ہے کہ بہار آگئى ہے
رات نے نوزائىدہ شگوفوں کے منہ مىں
شبنم کى گھٹى ڈال دى ہے
بہار جوان کلىوں کے ہونٹوں پر
جىون رس ٹپکانے لگى ہے
درخت سرخ و گلابى اور عنابى ہوئے جاتے ہىں
گوىا وىران شاخوں پر حسىن پرىاں
قافلہ در قافلہ اتررہى ہىں
چڑىوں نے اپنے بے رنگ اور پرانے پَر
اتار پھىنکے ہىں
مسلسل ہونے والى بوندا باندى نے
خزاں کے سب زرد رنگ دھو ڈالے ہىں
بوسىدہ پتوں کى دبىز تہہ کے نىچے
امىدىں نمو پانے لگى ہىں
خواہشىں سر اٹھانے لگى ہىں
آنکھوں کى جھىلوں پرخوابوں کے پرندے
واپس لوٹ رہے ہىں
اٹھو بہار کے رنگ پہنو
آؤ مىرا ہاتھ پکڑو
دىکھو ناں!
ٹىبل پر رکھے چائے کے دو کپ
ہمارے منتظر ہىں…

