شعر و شاعری

نعت ۔ ۔ ۔ پروین شاکر

نعت گو: پروین شاکر

گرچہ لکھی ہوئی تھی شہادت امام کی
لیکن مرے حسینؓ نے حجت تمام کی

زینب کی بے ردائی نے سر میرا ڈھک دیا
آغازِ صبحِ نو ہوئی وہ شام ، شام کی

اک خوابِ خاص چشمِ محمدؐﷺ میں تھا چھپا
تعبیر نورِ عینِ محمدؐ ﷺ نے عام کی

بچوں کی پیاس مالکِ کوثر پہ شاق تھی
ساقی کو ورنہ مے کی ضرورت نہ جام کی

حُر سا نصیب بادشہوں کو نہیں نصیب
آقا سے مل رہی تھی گواہی غلام کی

دریا پہ تشنہ لب ہیں پہ صحرا میں شادکام
دنیا عجب ہے ان کے سفر اور قیام کی

دے کر رضا جو چہرۂ شبیر زرد ہے
تھی التجاےٓ جنگ یہ کس لالہ فام کی

WhatsApp Group Join Now

admin

An online Urdu Magazine for women.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *